وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے شارع فیصل پر پیپلز بس کے لیے مخصوص لین بنانے کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شارع فیصل پر پیپلز بس سروس کے لیے مخصوص لین بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ شہر کے اہم راستوں سے بغیر رکاوٹ کے گزرنی چاہیے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مخصوص لین کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.