بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شارجہ میں مزید گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست شارجہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور روڈز کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ زمروں کو 9 سے بڑھا کر بارہ کردیا ہے۔ 

امارتی میڈیا کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ و روڈز نے کہا کہ کسی ایک ٹول ٹیکس پوائنٹ پرفیس دے کر جانے والے ان ٹرکوں سے دوبارہ ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا جو 12 گھنٹے کے اندر نئے ٹول ٹیکس پوائنٹ سے گزر رہے ہوں۔ 

انھوں نے بتایا کہ ریاستوں کے حکام، ولی عہد، نائبین کے پروجیکٹس کے لیے کام کرنے والے ٹرک بھی ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ جبکہ اسی طرح ریاستی اور وفاقی سرکاری اداروں کے ٹرک، نیز ریاست کے صدر کے انشیٹیوز سے متعلق پروجیکٹس پر کام کرنے والی کمپنیوں کے ٹرک بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

اس کے علاوہ اماراتی صدر کی سرپرستی میں غذائی اشیا منتقل کرنے والے ٹرک، سرکاری اسپتالوں کو ادویہ پہنچانے والی گاڑیاں، بھی ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.