شارجہ سے کراچی پہنچنے والے مریض میں مشتبہ منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس سے قبل لیبیا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 3 افراد میں منکی پاکس کے شبہ میں کئے گئے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تینوں افراد کو احتیاطی طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی سرویلینس ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، جس کے دوران شارجہ سے آنے والے ایک مسافر میں مشتبہ منکی پاکس کی علامات کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق مشتبہ مریض نزلہ، جسم میں درد اور کندھے سے کمر تک خارش کا شکار ہے۔ جسے فوری طور پر محکمہ صحت کے متعدی امراض کے مرکز میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
دو روز قبل بھی کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 3 افراد میں ممکنہ منکی پاکس وائرس کا شبہ ہوا تھا تاہم آج ان کے خون کے نمونے منفی آئے ہیں۔
ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق تینوں افراد کو فی الحال قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، ان کے مزید کچھ ٹیسٹ باقی ہیں، رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر روانہ کردیا جائے گا۔
Comments are closed.