قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کو مِس کررہے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم کے ٹوئٹ پر جواب دیا کہ شادی کی سالگرہ پر میں بھی آپ کو بہت یاد کررہا ہوں، آپ کو شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔
وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ ’انشاءاللہ ہم جلد ملیں گے‘
اس سے قبل شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں وسیم سے شادی کو 8 برس جبکہ ان سے بچھڑے 10 ماہ مکمل ہوگئے۔
واضح رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ سال سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔
آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کے بارڈرز بند کیے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شنیرا اس قدر اپنے شوہر وسیم اکرم کو یاد کررہی ہیں۔
لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔
Comments are closed.