ترکی میں ایک شادی کی تقریب میں دلہن نے دولہا کو زمین پر پٹخ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
جوڈو کراٹے ماسٹر نوبیاہتا جوڑے نے اسپورٹس ڈریس میں ہال میں انٹری دی۔
نکاح سے پہلے نمائشی میچ کے لیےخصوصی طور پر اکھاڑا سجایا گیا جس میں دلہن نے دولہا میاں کو جوڈو کے داؤ پیج لگاتے ہوئے زمین پر پٹخ دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دلہن اپنے دولہےکو زمین پر پٹخ رہی ہے۔
دلہن نے کہا کہ ہم نے ایک طویل عرصے سے اس طرح کی منصوبہ بندی کی تھی کیونکہ ہم ایک ہی کھیل سے وابستہ ہیں، ہم نے ایک نمائشی میچ کھیلا۔ یہ بہت خوبصورت تھا تاہم یہ شادی کے لباس کے ساتھ مشکل تھا لیکن ہم نے پھر بھی اچھا کیا۔
Comments are closed.