منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

شادی کر لی، الحمداللّٰہ خلع بھی لے لی، آرزو فاطمہ

سوشل میڈیا پرسنیلٹی آرزو فاطمہ نے پہلی بار شادی اور اُس کے بعد خلع سے متعلق مین اسٹریم میڈیا پر بات کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ کونٹینٹ کے سبب لاکھوں چہروں پر ہنسی بکھیرنے والی کامیڈین آرزو فاطمہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

اس دوران آروز فاطمہ کا اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ ناصرف شادی شدہ ہیں بلکہ شادی کے بعد خلع بھی لے چکی ہیں اور اپنے اس فیصلے سے بے حد خوش ہیں۔

آرزو فاطمہ کا شو کے دوران کہنا تھا کہ وہ خلع لینے کے بعد خوشی سے اکیلے زندگی گزار رہی ہیں اور سنگل رہنا انجوائے کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا سینسیشن آرزو فاطمہ کا بتانا ہے کہ خلع کے بعد اُن کی زندگی اور منصوبے مکمل طور پر تبدیل ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.