استحکامِ پاکستان پارٹی کی مرکزی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں شادی پر 200 تولہ سونا بطور تحفہ ملا تھا۔
سابق وزیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ جب اُن کی شادی ہوئی تھی تو ایک سو تولہ سونا اُن کے والدین اور ایک سو تولہ سونا اُن کے سسرالیوں نے اُنہیں بطور تحفہ دیا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا ہے کہ جب اُن کی بہن کی شادی ہوئی تھی تو جہیز میں ساتھ جانے والی بھینسوں کو بھی پاؤں میں سونے کے کنگن ڈالے گئے تھے۔
فردوس عاشق اعوان کا بتانا تھا کہ شادی پر بیٹی کو اتنا سونا دینا اُن کے خاندان کی روایات میں سے ایک تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ انہیں سونے سے کوئی پیار اور محبت نہیں ہے، اس لیے انہوں نے آج تک سونے کے زیورات نہیں پہنے، وہ خود کو سونا پہن کر اچھی نہیں لگتیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بچپن میں بھی گڑیوں کے ساتھ نہیں کھیلیں بلکہ انہوں نے لڑکوں والے سارے کھیل، کھیل رکھے ہیں۔
Comments are closed.