لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے 2 افراد کو عمر قید، 21، 21 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو عمر قید، 21، 21 سال قید کے علاوہ 42 ، 42 لاکھ دیت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم سنایا۔
حکومت کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر نے 16 گواہ عدالت میں پیش کیے۔
مقدمے کے مطابق ملزمان نے شادی سے انکار پر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا۔
عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی، ملزمان نے شادی سے انکار پر تیزاب سے بھرا جگ مدعیہ پر پھینکا تھا۔
Comments are closed.