بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاداب کی شاہین سے کی گئی فرمائش حسن علی نے پوری کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے تقریباً دو ماہ بعد قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے شاہین شاہ آفریدی سے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا۔

شاداب خان نے شاہین شاہ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ گیند کو چہرے پر مسکراہٹ لیے بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں، تصویر کی مناسبت سے کیپشن میں شاداب خان نے لکھا کہ کبھی مجھے بھی ایسے دیکھو جیسے گیند کو دیکھ رہے ہو۔

ساتھ ہی شاداب نے شاہین کا قومی ٹیم میں ’ویلکم‘ بھی کیا۔

اس پیغام کے شیئر ہونے کی دیر تھی کہ شاداب کے پکے دوست سمجھے جانے والے حسن علی بھی پیچھے نہ رہے اور دوست کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر جاری کردی جس میں حسن ، شاداب کو بالکل ویسے دیکھ رہے ہیں جیسے شاداب نے شاہین سے کہا تھا۔

حسن علی نے کہا کہ ’ہم دیکھ لیتے ہیں آپ کو‘ جواب میں شاداب نے دوست کو جواب دیا کہ آپ تو ہمارے دل میں رہتے ہیں۔

قومی کرکٹرز کی ٹوئٹر پر ایسی گفتگو شائقینِ کرکٹ خوب پسند کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.