اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

شاداب خان کی کولن منرو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو کو سوتے ہوئے چھیڑ دیا۔

اس حوالے سے شاداب خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ بس میں کولن منرو اپنی نشست پر اونگھ رہے تھے کہ اسی دوران شاداب خان ان کے کھلے ہوئے ہونٹوں کے درمیان انگلی ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے کولن منرو کی آنکھ کھل جاتی ہے۔

شاداب خا ن نے اس ویڈیو کے ساتھ کولن منرو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کے اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.