قومی کرکٹر شاداب خان نے کراچی سے لاپتا ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے حکام سے اپیل کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دعا زہرہ اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے دعائیں، دعا ہے کہ دعا سمیت تمام لاپتہ بچے بحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں۔
شاداب خان نے کہا کہ میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔
یاد رہے کہ کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ 5؍ روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔
دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی تاہم پڑوسیوں نے تصدیق کی ہے کہ فوٹیج میں دعا زہرہ ہی ہے۔
علاوہ ازیں سانگھڑ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اغواء لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
Comments are closed.