اتوار 6؍ربیع الثانی 1445ھ22؍اکتوبر 2023ء

شاداب خان کو افغانستان کے خلاف کھلانے پر اتفاق نہ ہوسکا، ذرائع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اپنا پانچواں میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی، چنئی میں اسپنرز کے لیے ساز گار وکٹ پر امکان ہے گرین شرٹس کسی تبدیلی کے بغیر میدان میں اتریں گے، شاداب خان کو افغانستان کے خلاف فائنل الیون میں کھلانے پر اتفاق نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان اس میچ کے لیے دستیاب نہیں امکان ہے پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

چنئی میں ہوگا پاکستانی بیٹرز کا مقابلہ دنیا کے بہترین اسپین اٹیک سے جس میں شامل ہیں مجیب الرحمن، محمد نبی اور راشد خان۔ تینوں ہی بولرز نے ٹیم افغانستان کو ہر ٹیم کےلیے خطرہ بنا دیا ہے۔

اسی خطرے سے نمٹنے کےلیے ٹیم پاکستان نے بھرپور ٹریننگ کی۔ قومی بیٹرز نے اسامہ میر، شاداب خان، محمد نواز اور سلمان آغا کی بولنگ پر خوب پریکٹس کی۔

ویسے ون ڈے کرکٹ میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعداد و شمار کے اعتبار سے تو کوئی مقابلہ نہیں، تمام سات میچز میں پاکستان فاتح رہا ہے، لیکن ہر بار مقابلہ بہت اچھا ہوا۔

افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کریں گے پاکستان اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف جیت کے لیے بیٹرز اور فاسٹ بولرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ منیجمنٹ فائنل الیون پر حتمی فیصلہ ٹاس پر ہی کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.