جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

شاداب خان کا ولیمہ کرکٹرز کی چلبلی حرکتوں سے یادگار بن گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں قومی کرکٹرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شاداب خان کی شادی جمعرات کو سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحب زادی سے انجام پائی۔

 تقریب ولیمہ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں ساتھی کھلاڑیوں نے دلہا سے خوب ہنسی مذاق کیا، کسی نے اُن کو گرم جوشی سے گلے لگایا تو کسی نے اُن کے ماتھے کو چوما، بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے تو شاداب خان کو سلامی میں ملنے والے لفافے کو دیکھنے کی ضد ہی پکڑ لی، جب چُھپ چُھپا کے شاداب نے وہ لفافہ دیکھا تو حیران رہ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.