اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

شاداب خان کا سی ٹی اسکین کرلیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا چنئی میں سی ٹی اسکین کرلیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق شاداب خان کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران اسکین کےلیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023ء میں جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین میچ میں کنکشن قانون کے تحت شاداب خان کا متبادل مانگ لیا۔

ترجمان کے مطابق شاداب خان کی اسکین کی ابتدائی رپورٹ کلیئر ہے، قومی آل راونڈر بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق شاداب خان کی اگلے میں کیلئے دستیابی کا فیصلہ میڈیکل ٹیم کرے گی۔

شاداب خان میچ کے دوران فیلنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے، اُن کی جگہ میچ میں اسامہ میر کو کنکشن متبادل کے طور پر لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.