hookup Birmingham a v hookup on xbox 360 free hookup sites usa hookup Mansfield Center

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاداب خان ٹوئٹر پر چھاگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

اس حوالے سے شاداب خان نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ طحٰہ جاوید نامی مداح نے بنائی ہے۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو اُس وقت میرا ملک کے لیے ایک میچ کھیلنا بہت بڑی بات تھی۔

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون، محبت، دعاؤں کے بغیر ایک کرکٹر یا معروف شخص نہیں بنتا۔

آخر میں اُنہوں نے اپنی ایک ملین ٹوئٹر فیملی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.