بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاداب خان وطن واپسی پر پُرجوش

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کالا چشمہ لگائے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اپنے وطن پاکستان واپس آنے کے لیے سب تیار ہیں۔‘

قومی کرکٹر نے کہا کہ ’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور بنگلادیش میں اچھا وقت گزرا۔‘

اُنہوں نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی مہمان نوازی کے لیے سب کا شکریہ۔‘

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی نہ دینے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا ہے۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ ’اپنے والدین اور خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا منتظر ہوں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.