بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

شاداب خان نے 25 ویں سالگرہ کا کیک بھارت میں کاٹا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے 25 ویں سالگرہ بھارت میں منائی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاداب خان کی سالگرہ پر ہوٹل کے کمرے میں کیک کاٹا۔

اس دوران کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد دی اور خوب ہنسی مذاق بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جمعے کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.