جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شاداب خان نے شوکت خانم اسپتال کیلئے آواز اٹھا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے آواز اٹھا دی۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں شاداب خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کو فنڈ ریزنگ کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ کینسر اسپتال ہمارے لیے ضروری ہیں۔

شاداب خان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شوکت خانم کینسر اسپتال نے ہمیشہ حیرت انگیز کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے 28 دسمبر کو شوکت خانم اسپتال کراچی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی/ اجازت نامہ) منسوخ کر دیا تھا۔

کینسر اسپتال کا فنڈ ریزنگ ایونٹ 29 دسمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا تھا۔

اس معاملے پر صدرِ مملکت عارف علوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، اس کے فنڈز جمع کرنے کے اجازت نامے کی منسوخی کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کینسر کے غریب مریضوں کو جدید علاج فراہم کر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینسر اسپتال کے لیے فنڈز کی اجازت نہ ملنے سے مریضوں کی اموات کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.