جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

شاداب خان اور حارث رؤف انگلینڈ روانہ

امریکا میں میجر کرکٹ لیگ میں شرکت کے بعد شاداب خان اور حارث رؤف اب انگلینڈ روانہ ہو گئے۔

شاداب خان اور حارث رؤف دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں۔

دی ہنڈرڈ لیگ میں شاداب خان برمنگھم فینکس جبکہ حارث رؤف ویلش فائر کا حصہ ہوں گے۔

میجر کرکٹ لیگ میں شاداب خان اور حارث رؤف 5 میچز میں سان فرانسسکو یونیکورنز کا حصہ تھے۔

حارث رؤف نے 5 میچز میں 7 جبکہ شاداب خان نے 5 وکٹیں لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.