پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

شاداب اور شاہین ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان سے دو کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ چیمپئن ٹیم سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تو 92 ورلڈ کپ کی تاریخ نہ دہراسکے لیکن انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی مدد سے ایک اور ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔

بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، زمبابوے کے سکندر رضا ، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

بھارت کے ہاردک پانڈیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

پاکستان نے اوسط بیٹنگ پرفارمنس کے باعث انگلینڈ کو جیت کے لیے محض 138 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.