بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شائقین پاک بھارت مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں، عمران طاہر

جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کہیں بھی ہو لوگ دلچسپی لیتے ہیں اور شائقین یہ مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

عمران طاہر کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے اور میری خواہش بھی ہے کہ پاکستان میں مقابلہ ہو، دعا ہے کہ بھارت کی ٹیم یہاں آئے اور کھیلے۔

پاکستانی میں سیکیورٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ یہاں سیکیورٹی کے حوالے سے حالات بہت اچھے ہیں، یہاں ماحول پروفیشنل اور محفوظ ہے۔

پی سی بی تھنک ٹینک کے اجلاس میں پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے فیصلے کے بعد مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا، ذرائع

سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہاں کا کراؤڈ غیر ملکی ٹیموں کی بہت پزیرائی کرتا ہے، میں چھ سات برسوں سے آ رہا ہوں مجھے بہت محبت ملی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے بہت جلد پاکستان گھومنے پھرنے کا موقع ملے گا، غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان دیکھنے کا موقع ملے گا۔

عمران طاہر کا کہنا تھا کہ یہاں جو ماحول ٹیموں کو دیا جاتا ہے وہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، پاکستان کرکٹ کےلیے ایک شاندار جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں کام کرنے کا موقع ملا ہے، جونیئر کی سطح پر لیگ ایک اچھا قدم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.