بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی ڈی سی نے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی

امریکا کےسینٹر فار ڈزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی طرف سے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی گئی ہے، کورونا کے مریضوں کو 10دن کی بجائے 5 دن قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کووڈ ٹیسٹ مثبت ہو لیکن علامات نہ ہونے کی صورت میں 5 دن قرنطینہ کیا جا سکے گا جبکہ قرنطینہ کے بعد پانچ روز تک ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

چین کے شہر ژیان میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے میں تیزی آ گئی۔

سینٹر فار ڈزیز کنٹرول نے کہا کہ ویکسین اور بوسٹر کی خوراک لینے والے افراد کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین اور بوسٹر حاصل کرنے والے افراد کو بھی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.