وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے 20 افسران کرپشن، منی لانڈرنگ اور ریکارڈ ٹیمپرنگ میں ملوث پائے گئے۔
ایف آئی اے کے خط میں کہا گیا کہ سی ڈی اے تحقیقات کر کے بتائے کہ افسران کے نام پر کتنی جائیدادیں موجود ہیں؟
فہرست میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رینک کے افسران شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے خط میں کہا گیا کہ ملزمان ریکارڈ ٹیمپرنگ کر کے ٹھیکداروں کو جعلی ادائیگیاں کرتے رہے ہیں۔
ایف آئی اے نے سی ڈی اے سے تمام افسران کی مالی تفصیلات طلب کر لیں۔
Comments are closed.