نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے جون کے فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل کر لی۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیپرا انجینئر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سماعت ہوئی۔
اعلامیے میں نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ کا اضافہ بنتا ہے۔
اعلامیے میں نیپرا نے کہا ہے کہ اس سے قبل صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہو گا۔
اعلامیے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یہ بھی کہا ہے کہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
Comments are closed.