بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی پی این ای کی رپورٹ حکومت کیخلاف فرد جرم ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کےخلاف فرد جرم ہے۔

پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ2021 کے اجراء پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‎ ایسی رپورٹس آئیں تو پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس باقی رہے گا نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت، آئین اور عوام دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر غور کرنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہے۔

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ برائے سال 2021 ءجاری کر دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ برائے سال 2021ء جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال آزادی صحافت کی صورتِ حال گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں مزید ابتر رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں میڈیا کی آزادی، آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کے حقوق کو کسی نہ کسی ہتھکنڈے کے ذریعے دبانے کی کوششوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.