پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا، چینی نائب وزیراعظم

چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کا کہنا ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) دونوں ملکوں کے درمیان اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت اربن ریلوے، فائبر آپٹک سمیت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم  نے کہا کہ سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا دور شروع ہوا، سی پیک چین اور پاکستان کی نئی دوستی کے دور کا آغاز ہے، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔

اس سے قبل چین اور پاکستان کے درمیان ایم ایل ون کے فریم ورک اور شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ سمیت مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جس سے معاشی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.