وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک کے تین بنیادی حصے ہیں، تیسرا مرحلہ سرمایہ کاری کا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک سب سے پہلے پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیبر کاسٹ دیگر ممالک کی نسبت سستی ہے، سی پیک کا تیسرا مرحلہ سرمایہ کاری کا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کورونا کی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں سے وڈیولنک پر ملاقاتیں ہوئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری میں مزید وسعت پیدا ہوگی، چین کے 21 شعبے پاکستان آکر سرمایہ کاری کریں گے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ دھاتوں کو پگھلانے کا پراجیکٹ گوادر میں لگے گا، پاکستان میں 15 سے 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک ماہ میں اسپیشل اکنامک زونز سے متعلق 4 میٹنگز کر چکے ہیں، ایکسپورٹس بڑھا کر کرنٹ اکاؤنٹ خسارا کم کر پائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ چین پاکستان سے چاول خریدے، چین کے دورے میں افغانستان کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر ازبکستان کے صدر سے بھی تفصیلی بات ہوئی۔
Comments are closed.