کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کے روشن مستقل کی ضمانت ہے جبکہ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت سے ترقی وخوشحالی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدرارت کے موقع پر وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ سی پیک سے متعلق منصوبوں کے روابط کو مربوط بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
اجلاس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک میں سینٹرل ایشئن ممالک سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور سی پیک منصوبوں میں مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائیں گے جبکہ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت سے ترقی وخوشحالی آئے گی اور اب سی پیک فیز ٹو میں داخل ہو چکا ہے۔
دوسری جانب اجلاس کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات نے پروجیکٹس پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ توانائی، روڈ انفراسٹرکچر، ریلوے، انڈسٹریل کوآپریشن اور سوشیو اکنامک سیکٹرز کے 23 منصوبے بنائے گئے ہیں اور حب میں سی پیک کے تحت 1320 میگاواٹ کا کول فائر پاور پلانٹ منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان منصوبہ مکمل ہو گیا ہے اور نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، ایسٹ بے ایکسپریس وے ، گوادر پورٹ اور فری زون کی ڈویلپمنٹ پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کے فزیکل کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ 13 پروجیکٹس پائپ لائن میں ہیں۔
اجلاس میں سی پیک منصوبوں سے متعلق مسائل کو جلد حل کرنے کا عزم کرتے ہوئے منصوبوں کے فالو اپ اور پیشرفت کو فاسٹ ٹریک کرنے کیلیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
The post سی پیک ملک کے روشن مستقل کی ضمانت ہے ، جام کمال appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.