پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

سی پیک سے 25 ارب ڈالر کا سرمایہ آیا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی اور لاکھوں افراد کو روزگار ملا۔

سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، جس سے خوشحالی کا نیا دور آئے گا۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان اور چین کیلئے ایک یادگار دن ہے، ذوالفقار بھٹو نے پاک چین دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، چین نے ترقی کا سفر ہمت اور لگن سے طے کیا، سی پیک کے بہت سے منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا گیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ توانائی کا بحران ختم کرنے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیا، اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے سے پاکستان میں خوشحالی کا نیا دور آئے گا، گوادر چند سال پہلے چھوٹا گاؤں تھا، اب ایک روشن مستقبل والا شہر بن چکا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ قرضے رول اوور کرنے پر چین کے  عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں، چین نے گزشتہ 4 ماہ میں پاکستان کی بہت مدد کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، چین اور پاکستان مل کر فاصلوں کو سمیٹ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.