ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 8 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، 26 سیفٹی وائرز اور 8 ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے گئے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں سے ممنوعہ پمفلٹ، 2 پستول اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گلستان جوہر سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 7 روز کے دوران سی ٹی ڈی پولیس نے 387 کومبنگ آپریشن کیے۔

ایک ہفتے میں 145 مبینہ دہشتگرد پکڑے گئے جبکہ 76 مقدمات درج کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.