نگراں وزیرِ اطلاعات و سیاحت خیبر پختون خوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے سی ٹی ڈی کی صلاحیت اور استعداد کو دگنا کیا ہے۔
بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں افسوس ناک واقعے پر دکھ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں۔
فیروزجمال شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے مسائل ہیں جنہیں سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
Comments are closed.