
کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں خاتون سمیت 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خاتون اور 5 افراد کو لاہور جبکہ دیگر ملزمان کو چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے شر انگیز لٹریچر، بارودی مواد اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
Comments are closed.