
سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانے کے مال خانہ میں بارود، ڈائنامائٹ، خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹرز اور مارٹر گولے تھے، بارود اور ڈائنامائٹ کو ناکارہ نہیں کیا جا سکتا، کسی بھی غلطی سے بارود اور ڈائنامائٹ پھٹ سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے چنگاری سے ایک گولا پھٹا جس نے باقی بارود کو لپیٹ میں لے لیا، جہاں بارود ہو وہاں شدید گرمی کے باعث گیس خارج ہوتی ہے ممکن ہے اسی وجہ سے دھماکا ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں مرنے والے قیدیوں میں کوئی ہائی پروفائل قیدی نہیں تھا، دو قیدی بھتہ خوری اور دو کو مبینہ دہشت گردی کے الزام میں لایا گیا تھا، قیدیوں کو صبح عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن رات دھماکے میں مر گئے۔
Comments are closed.