جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

سی ٹی ڈی تھانہ دھماکا، شہداء کے نام سامنے آ گئے

سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے کے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے نام سامنے آ گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شہید پولیس افسران میں سب انسپکٹر عبداللّٰہ اور اشرف علی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سپاہی تاج محمد، شیر ولی، خلیل رحمٰن اور بخت روخان بھی شہید ہوئے ہیں۔

سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے شہداء کی تعداد 17 ہو گئی، واقعے میں 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی شیر عالم، سپاہی عصمت علی اور فضل رزاق بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے شہداء کی تعداد 17 ہو گئی ہے، واقعے میں 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی تھانے میں ہوئے دھماکے سے عمارتوں، مسجد، مکانات اور اسکول کی دیواریں اور چھتیں گر گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.