کراچی میں سی ویو پر شہری کو موجوں سے اٹھکھیلیاں کرنا مہنگا پڑگیا سمندر کی تیز لہروں میں شہری کی جیپ پھنس گئی، دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد جیب نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم آباد کا رہائشی فہیم اہل خانہ کے ساتھ جیب میں سی ویو پر آیا تھا سمندری لہروں میں اس کی گاڑی پھنس گئی تھی۔
لائف گارڈز نے شہری کو جیپ سمندر میں لے جانے سے روکا لیکن شہری نہیں رکا اور زبردستی پانی تک جیپ لے کر چلا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ جیپ نکالنا پولیس کا کام نہیں ہے، پولیس کے پاس سمندر میں پھنسی چیز نکالنے کے آلات موجود نہیں ہوتے۔
جس پر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دی گئی اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گاڑی ٹریکٹر کی مدد سے نکال لی گئی، تاہم سمندر میں گاڑی لے جانے کی اجازت کسی کو نہیں لائف گارڈز کو پولیس نے ہدایت جاری کی ہیں کہ سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔
Comments are closed.