لاہور کے اسنوکر کلب میں عالمی چیمپئن احسن رمضان سے پولیس کی بدسلوکی کا سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لے لیا۔
سی سی پی او لاہور نے اس معاملے پر ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے کر 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سی سی پی او نے احسن رمضان سے بدسلوکی کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ذمے دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.