ماہرین غذائیت کی جانب سے ’سی بک تھورن‘ پھل کو بے شمار فوائد کا حامل قرار دیا گیا ہے، یہ ایک جنگلی بوٹی ہے جو کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پائی جاتی ہے، سی بک تھورن میں جگر، ذیابطیس ٹائپ 1 اور 2، موٹاپے ، خراب جلد، امراض قلب، بلڈ پریشر سے لے کر گردوں کی بیماریوں تک ہر شکایت کا علاج موجود ہے۔
پاکستان کی معروف ڈائیٹیشن عائشہ ناصر کے مطابق سی بک تھورن دنیا کا وہ واحد پھل ہے جس میں اومیگا تھری(3)، سِکس (6) سمیت انتہائی مفید فیٹی ایسڈ اومیگا سیون (7) بھی 52 فیصد پایا جاتا ہے، اس میں سیکڑوں وٹامنز اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سی بک تھورن میں 9 پھلوں سے زیادہ حتیٰ کہ پھل کیوی، نارنجی اور امرود سے کئی گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے، تحقیق کے مطابق اس جڑی بوٹی کے پھل، گٹھلی، گودے اور عرق میں 197 سے زیادہ مفید وٹامنز پائے جاتے ہیں۔
سی بک تھورن قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے سبب دنیا بھر میں کافی مشہور ہے، مارکیٹ میں کئی برانڈ اس کا پاؤڈر، جیم اور اس سے بنا تیل فروخت کر رہے ہیں جس کا استعمال بھی بے حد آسان ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق سی بک تھورن میں ہر طرح کے کینسر کا علاج بھی موجود ہے، اسے کسی بھی بیماری سے نجات کے لیے کھایا جا سکتا ہے جبکہ اس کا ستعمال وزن میں کمی کے لیے حیرت انگیز نتائج فراہم کرتا ہے۔
سی بک تھورن جڑی بوٹی کا پھل انسانی مجموعی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے جن میں خون میں شوگر کی مقدار میں کمی، بلڈ، کولیسٹرول لیول متوازن، نظام ہاضمہ، آنتوں اور معدے کی بہتر کارکردگی، جگر کی کارکردگی میں اضافہ اور بینائی میں بہتری جیسے حیرت انگیز نتائج سر فہرست ہیں۔
سی بک تھورن کے استعمال کے نتیجے میں چہرے کی پیلاہٹ دور ہو جاتی ہے کیوں کہ اس میں آئرن بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
اس کے استعمال سے ڈائیٹنگ کے مضر صحت اثرات سے بچا جا سکتا ہے، ڈائیٹنگ کے دوران سی بک تھورن کا استعمال بال، ناخن اور جِلد کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔
اس کے علاوہ سی بک تھورن کا تیل اعصابی کمزوری، ورم، بڑھاپے میں کمزوری جیسی عام بیماریوں اور جسمانی تکالیف میں فائدہ پہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
سی بک تھورن کے دو چائے کے چمچ دودھ یا پانی میں ڈال کر پیا جا سکتا ہے، اس کا قہوہ بھی بنا کر پیا جا سکتا ہے ۔
ناشتے کے دوران اس کا پاؤڈر اپنے دلیے یا ملک شیک یا اسموتھی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
اس کا استعمال دن میں دوبار کیا جا سکتا ہے۔
سی بک تھورن کے ایک سے دو چمچ دن میں مفید ثابت ہوتے ہیں جبکہ اس کا زیادہ استعمال مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔
سی بک تھورن کا مارکیٹ سے ملنے والا مختلف برانڈ کا پاؤڈر چہرے پر پانی میں ملا کر بطور فیس ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.