بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی اے اے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

لاہور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے عملے نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی کھوئی سفری دستاویزات اور امریکی ڈالر واپس کردیے۔

 سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے714کے ذریعے استنبول سے لاہور پہنچنے والی خاتون مسافر ایئرپورٹ پر اپنا چھوٹا بیگ بھول گئی تھی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ٹرالی میں 2 پاسپورٹ، سفری دستاویز اور18سو ڈالر بھول گئی تھی۔

 ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر نے خاتون مسافرکو کرنسی اور دستاویز واپس کردیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.