سی این این کی صحافی نے اسرائیلی دعووں کی تائید کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کی صحافی سارا سنڈر نے اسرائیلی دعووں کی بنیاد پر کہا تھا کہ حماس کے فائٹرز نے بچوں کو قتل کیا ہے۔
مگر اب سارا سنڈر نے کہا ہے کہ اب اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اسرائیلی بچوں کے قتل کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
سارا سنڈر نے مزید کہا کہ مجھے اپنے گزشتہ روز کے سوشل میڈیا کے بیان پر افسوس ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ سے نکلنے کی ڈیڈلائن کے دوران بھی بمباری جاری ہے، شمالی غزہ سے جنوبی غزہ جانے والے 250 فلسطینی راستے میں بمباری سے شہید ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ہے۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 714 ہوگئی، اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں میں 1 ہزار سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔
7 اکتوبر کو حماس کی القسام بریگیڈ کے آپریشن ’طوفان الاقصیٰ‘ میں 1300 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔
Comments are closed.