امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے پیر کو کابل میں طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے خفیہ ملاقات کی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس ملاقات کے سلسلے میں سی آئی اے نے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
لیکن اگر اس ملاقات کی تصدیق ہوجاتی ہے تو پھر یہ کسی بھی سینئر امریکی عہدیدار کی گزشتہ ہفتے طالبان کی جانب سے کابل کی فتح اور افغانستان میں اقتدار پر قبضے کے بعد ان سے رابطے کی پہلی کوشش ہوگی۔
اس ملاقات کی اطلاعات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کابل سے امریکی اور اتحادی فورسز کے انخلا کا مشکل انداز میں عمل جاری ہے اور ساتھ ہی سیکڑوں دیگر لوگوں کو بھی وہاں سے نکالا جارہا ہے۔
Comments are closed.