سندھ کے تاریخی شہر سیہون کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں بلاول پور کے قریب کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کشتی پر سوار 20 سے زائد افراد پانی میں گر گئے۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو نے بتایا ہے کہ کشتی میں 20 سے 25 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 افراد کو بچا لیا گیا، 4افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو نے یہ بھی بتایا ہے کہ 10 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس ذرائعنے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث متاثرین نقل مکانی کر رہے تھے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔
Comments are closed.