بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکیورٹی گارڈ نے ملین ڈالر کا آرٹ ورک برباد کردیا

سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بوریت دور کرنے کےلیے ملین ڈالرز کا نقصان کردیا۔

اپنی ملازمت کے پہلے ہی روز سیکیورٹی گارڈ اتنا بور ہوا کہ اُس نے ملین ڈالر کی پینٹنگ برباد کردی۔

ہوا کچھ یوں کہ سیکیورٹی گارڈ جو بورس یلٹسن صدارتی مرکز میں ڈیوٹی پر پہلے روز حاضر ہوا تھا، جہاں اس نے نمائش کے لیے رکھی گئے ایک شخصیت کے بے چہرہ فن پارے پر صرف اپنی بوریت دور کرنے کیلئے پینسل سے آنکھیں بنادیں۔

فن پارے کی اصل تصویر کے چہرے پر آنکھیں نہیں تھیں لیکن7 دسمبر کو نمائش کے دوران آنکھوں کی صورت میں 2 چھوٹے نقطے موجود تھے۔

اس کے بعد سینٹر کے عملے کو آگاہی دی گئی اور انہوں نے مجرم کی تلاش شروع کردی اور مجرم بلآخر پکڑ میں آگیا، جو سیکیورٹی گارڈ نکلا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.