بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکیورٹی کے حوالے سے IG آفس میں اہم اجلاس

کراچی اور حیدرآباد کیلئے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اور قومی اسمبلی کے حلقہ NA-245 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ آر آر ایف، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ بطور اضافی نفری فراہم کی جائے گی۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز اور ضمنی الیکشن کے موقع پر سرویلینس اور بروقت ایکشن پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔

ممکنہ حساس پولنگ اسٹیشن کے اطراف کے ایریاز میں کڑی نگرانی، ریکی اور خفیہ سراغ رسانی/ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکش کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

دونوں مرکزی شہروں کی پولیس بین الاضلاعی سطح پر باہمی روابط کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں/ایجینسیوں سے بھی مربوط روابط کو ممکن بنائیں۔

کسی بھی حوالے سے معلومات کی بروقت تصدیق اور فالو کرنیکے عمل کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔

پولنگ اسٹیشن پر شہریوں،پولنگ اسٹاف اور دیگر اسٹاف کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں متعلقہ ایس ایچ اوز اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں گے۔

علاقوں میں ہنگامہ آرائی یا ناخوشگوار واقعات کے حوالے سے ممکنہ افواہوں کے سدباب کو متعلقہ پولیس بہترین حکمت عملی اور لائحہ عمل سے یقینی بنائی جائے۔

پیٹرولنگ کے عمل کو پولنگ اسٹیشن کے اطراف اور قریبی علاقوں میں مزید غیر معمولی بنایا جائے، کیو آر ایف/ ریزرو پلاٹونز کو بھی تیار حالت میں رکھا جائے۔

دستیاب افرادی قوت اور وسائل کے بہترین استعمال سے لوکل باڈیز اور ضمنی الیکشن کے جملہ امور کو کامیاب اور پرامن بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی حیدرآباد نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

لوکل باڈیز/ضمنی الیکشن کنٹی جینسی پلان اور آئی جی سندھ کی رہنما ہدایات پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کرانیکی یقین دہانی کی۔

انہوں نے دستیاب اور درکار افرادی قوت کے بارے میں بھی آئی جی سندھ کو بتایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.