بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکیورٹی کا جائزہ لینے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ایکسپرٹس کی پاکستان آمد

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ اسنئیر کل اور ریگ ڈیکاسن اتوار کی صبح لاہور پہنچیں گے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ سے قبل انتظامات کے جائزے کے لیے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنئیرزصبح لاہور پہنچیں گے جبکہ ریگ ڈیکاسن اتوار کی صبح لاہور آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لیگ یا سیریز سے قبل انتظامات کا جائزہ معمول کی بات ہے، ان سیکیورٹی ایکسپرٹس کو پنجاب اور فیڈرل کے افسران بریفنگ دیں گے۔ سیکیورٹی افسران قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے۔

ریگ ڈیکاسن 27 اگست کو واپس چلے جائیں گے جبکہ ڈیوڈ اسنئیر انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کے دورے کے اختتام تک پاکستان میں رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.