جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھا گیا، نعیم پنجوتھا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے مطابق اڈیالہ جیل میں رکھنا تھا، سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھا گیا۔

اپنے بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو صرف توشہ خانہ کیس کی حد تک اٹک جیل میں قید کرنے کا نوٹیفیکشن تھا۔

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ توشہ خانہ کیس سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں کیوں رکھا جا رہا ہے؟

نعیم پنجوتھا نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نہیں بلکہ سائفر کیس میں قید ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.