سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر ہدایت کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 فروری کی درمیانی رات سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آ پریشن کیا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرنا شروع کیا تو دہشت گردوں نے فرار کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں دہشت گرد کمانڈر مارا گیا، جو گوادر اور پسنی میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ اور آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خضدار میں بھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں دو دہشت گرد نیاز اور محمد جان کر گرفتار کر لیا گیا۔
Comments are closed.