سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد حسن عرف سجنا کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر میر علی میں 4 خواتین ورکرز کے قتل اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد آئی ای ڈیز حملوں سمیت پرامن شہریوں پر حملوں، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد دوسرے دہشت گردوں کی بھرتی میں ملوث تھا۔
سیکیورٹی فورسز کو اس آپریشن میں اسلحےکا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔
Comments are closed.