افغان طالبان اور احمد مسعود کے درمیان جنگ کے خدشات پیدا ہوگئے، طالبان نے سیکڑوں جنگجو پنج شیر کی جانب روانہ کردیئے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ سیکڑوں جنگجو پنج شیر وادی کی جانب بھیج دیئے گئے ہیں۔
طالبان نے احمد مسعود کو وادی پنج شیر حوالے کرنے کے لیے چند گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔
شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ طالبان نے پنج شیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
احمد مسعود کا کہنا تھا کہ سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر طالبان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو جنگ ناگزیر ہوگی۔
Comments are closed.