سیکورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے بعد مختلف شہروں سے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف آئی اے نے لاہور، کراچی اور پشاور میں کارروائی کی۔
ایف آئی اے کے مطابق لاہور سے گرفتار شخص نے 22 مختلف اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے، ملزم بظاہر پراپرٹی ڈیلنگ کا کام کرتا ہے اور اس نے ایک اخبار کا جعلی کارڈ بھی بنوا رکھا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کی تضحیک پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
Comments are closed.