منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

سیکریٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائرڈ ہوگئے

سیکریٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائر ہوگئے، حکومت نے اس حوالے سے خصوصی اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق احمد نواز سکھیرا 3 سال بطور سیکریٹری کابینہ خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے 38 سال تک پبلک سروس کی۔

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کےلیے دوسرا نام سردار احمد نواز سکھیرا کا دیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق احمد نواز سکھیرا نے اپنے کیریئر میں 23 حکومتوں میں سروس کی، وہ 9 سال تک مختلف وزارتوں میں وفاقی سیکریٹری رہے۔

اعلامیے کے مطابق احمد نواز سکھیرا کو ہلال پاکستان کا قومی اعزاز دیا گیا۔

خیال رہے کہ احمد نواز سکھیرا کو دوران ملازمت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.